عامرلیا قت دل کی تکلیف میں مبتلا ، ہسپتال داخل 

Apr 02, 2022 | 10:38:AM

(ویب ڈیسک)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ،دل کی تکلیف کے باعث ممبر قومی اسمبلی کو اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرادیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے اپنی طبیعت کی ناسازی کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر خود شیئر کی ۔ عامر لیاقت نے بتایا کہ دل کی تکلیف کے باعث انہیں ایمرجنسی میں لے جایا گیا ۔


عامر لیاقت نے ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ ان کی طبیعت ناسازی کا سن کر وزیر اعظم نے اظہار تشویش کیا ہے اور ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔عامر لیاقت نے اسپتال میں اپنے ساتھ موجود اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ملنے ضرور جائیں گے۔
عامر لیاقت نے اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں ۔

یہ بھی پڑھیں:چھینہ گروپ کے بعد ترین، علیم خان گروپس نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

مزیدخبریں