بھارتی میزائل کا پاکستان میں گرنا انتہائی تشویشناک ہے ، آرمی چیف 

Apr 02, 2022 | 10:58:AM

(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہمار ی جدو جہد جاری رہے گی ۔بھارتی میزائل کا پاکستان میں گرنا انتہائی تشویشنا ک ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ امن و استحکام خوشحالی و ترقی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔خطے کو دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانوں کی قربانی دی۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ کہ بھارتی میزائل کا پاکستان میں گرنا انتہائی تشویشناک ہے، پاکستان نے بھارت کے میزائل گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت کے ساتھ آبی تنازع بھی سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان کسی کیمپ پالیٹکس پر یقین نہیں رکھتا،چین ،امریکا،یورپی یونین، اور جاپان کےساتھ اچھے تعلقات ہیں، چین کےساتھ سی پیک معاہدہ انتہائی اہم ہے،پاکستان سب کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتاہے، روس یوکرین بحران کے حل کیلئے جنگ بندی اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عامرلیا قت دل کی تکلیف میں مبتلا ، ہسپتال داخل

مزیدخبریں