کاجل اور اجے دیوگن میں تعلقات کشیدہ ۔۔نوبت طلاق تک پہنچ گئی؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فلمی دنیا کے ستاروں کی زندگی میں کئی اتار چڑھاو آتے ہیں، کئی ستاروں کےدرمیان تعلقات اس قدر بگڑ جاتے ہیں کہ نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے ۔بالی ووڈ کے سنگھم اجے دیوگن اور کاجل کی جوڑی کو کامیاب جوڑی مانا جاتا ہے مگرآج کل ان کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ چل رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم 'ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی' کی شوٹنگ کے دوران اجے دیوگن اورکنگنا رناوت نے ایک ساتھ کافی وقت گزارا۔کنگنا رناوت اور اجے دیوگن ایک دوسرے کے کافی قریب ہوگئے تھے دونوں کے درمیان افیئر کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں ۔
کاجول نے اپنے شوہر کے افیئر کا علم ہوتے ہی سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے اجے کو کنگنا سے دور رہنے کا مشورہ دیا ۔کاجل نے اجے دیوگن کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے کنگنا کے ساتھ دوبارہ کام کیا تو وہ بچوں کے ساتھ گھر چھوڑ چلی جائیں گی ۔ وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو برباد نہیں کرناچاہتی ۔ اجے دیوگن نے کاجل کی دھمکی سنتے ہی کنگنا سے فاصلہ رکھنا شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: زارانور عباس کی دودھ میں نہانے کی ویڈیو وائرل۔ سوشل میڈیا صارفین برہم