سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری۔تین چھٹیاں مل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے صوبائی اداروں میں کام کرنیوالے سرکاری ملازمین کو ہفتہ، اتوار اور پیر کے روز تعطیل ہو گی۔
سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر کراچی سمیت صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔عام تعطیل کے موقع پر تمام نجی, سرکاری اسکولز کالجز بند رہیں گے۔
اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے دی گئی خصوصی تعطیل کی وجہ سے صوبے کے سرکاری ملازمین اور بیشتر نجی اداروں کے ملازمین بھی ایک ساتھ 3 تعطیلات سے مستفید ہوں گے۔
ملازمین کو ہفتے اور اتوار کے روز ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں جبکہ پیر کے روز ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر خصوصی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پہلے روزے پر چھٹی کا اعلان
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 43 ویں برسی بروز پیر 4 اپریل کو منائی جائے گی۔ پیپلز پارٹی ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کرے گی جس میں سابق وزیراعظم کی سیاسی خدمات اور جہد و جہد پر روشنی ڈالی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ترین گروپ مان گیا۔ حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان