سیاسی بحران ۔۔وینا ملک نے وزیراعظم کو اہم مشورہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے موجودہ سیاسی بحران میں وزیراعظم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی بحران میں وینا ملک وزیراعظم عمران خان کیساتھ اظہار ہمدردی اور بھرپورحمایت کا اعادہ کرتی رہتی ہیں۔وینا ملک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے وزیراعظم آج ہم آپ کو کہتے ہیں آپ نے گھبرانا نہیں ہے کیونکہ عوام آپ کے ساتھ ہے۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’چوروں کو کون ریلیف دیتا رہا اس تحریک کے پیچھے کون سے اندرونی ہاتھ ملوث ہیں عوام جانتی ہے بس آپ کے منہ سے ان کے نام سننا چاہتی ہے۔‘
میرے وزیراعظم آج ہم آپکو کہتے ہیں آپ نے گھبرانہ نہیں عوام آپکے ساتھ ہے چوروں کو کون ریلیف دیتا رہا اس تحریک کے پیچھے کون سے اندرونی ہاتھ ملوث ہیں عوام جانتی ہے بس آپکے منہ سے انکے نام سننا چاہتی ہےاگلے الیکشن کا انتظار نہیں کرنا اپنی عوامی طاقت کے زریعے انقلابی تحریک شروع کیجئے
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) April 1, 2022
وینا ملک نے مزید کہا کہ ’اگلے الیکشن کا انتظار نہیں کرنا، اپنی عوامی طاقت کے ذریعے انقلابی تحریک شروع کیجئے۔‘
یہ بھی پڑھیں:کاجل اور اجے دیوگن میں تعلقات کشیدہ ۔۔نوبت طلاق تک پہنچ گئی؟؟