حمزہ شہباز کی حمایت۔ ترین گروپ کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

Apr 02, 2022 | 14:09:PM
  حمزہ شہباز کی حمایت۔ ترین گروپ کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا
کیپشن: جہانگیر ترین حمزہ شہباز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب  کیلئے جوڑ توڑ جاری، ن لیگ نے حمزہ شہباز کی حمایت کیلئے اتحادی جماعتوں سے رابطے  تیز کردیئے۔

 پنجاب میں حکمرانی کیلئےجہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہبازکی حمایت کا معاملہ زیرگردش ہے اسی حوالے سےترین گروپ نےمسلم لیگ ن کے سامنے بڑا مطالبہ رکھ دیا ہے۔

ترین گروپ نے مسلم لیگ ن سے  اسپیکرپنجاب اسمبلی کا عہدہ مانگ لیا ہے۔

 اس سے قبل اسحاق ڈار کی جانب سے یہ دعوی سامنے آیا تھا کہ ترین گروپ نے پنجاب کے وزیراعلی کے منصب کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری۔تین چھٹیاں مل گئیں

اپوزیشن کی جانب سے پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئےحمزہ شہباز کونامزد کیا گیاہے جبکہ انکے مقابلے میں پی ٹی آئی نے پرویزالہیٰ کو چناہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کیا تبدیلی آئے گی، وزیراعلی کے منصب کیلئے ووٹنگ کا عمل پیرکو ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں:پہلے روزے پر چھٹی کا اعلان