(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی ،پاکستان نے آسٹریلیا کو 20 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دیدی،پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسراون ڈے 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 210 رنز کا ہدف دیا تھا،پاکستان نے 211 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 37 اعشاریہ 4 اوور میں حاصل کیا،کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف 105 رنز بنائے ،کپتان بابراعظم نے کیئریئر کی 16 ویں سنچری بنائی، امام الحق نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔
قومی بالرزحارث رﺅف اور محمد وسیم نے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں ،شاہین آفریدی نے دو آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،زاہد محمود اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آخری بار2002 میں آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:امام الحق نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا