حالات تشویشناک۔ شیخ رشید نے وزیراعظم کو آخری حل بتا دیا

Apr 02, 2022 | 14:39:PM

(24 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال اگر الیکشن نہ کرائے  جائیں تو پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے مستعفی ہوجائیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹے سیاست کے لیے اہم ہیں۔ہر گھنٹے بعد ملکی صورتحال بدل سکتی ہےحل کےچار راستے یہ ہیں، اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے اور ملک میں فوری انتخابات کرائیں۔ یہ حکومتیں نہیں چل سکتیں۔

دوسرا راستہ ان جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جائے جنہوں نے پیسے لے کر تحریک عدم اعتماد چلائی۔ تیسرا راستہ یہ کہ اگر الیکشن نہ کرائیں تو تمام تحریک اانصاف کے ارکان مستعفی ہوجائیں۔ چوتھا اداروں سے براہ راست درخواست ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔

   شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ الیکشن کرائے جائیں جبکہ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ قوانین کے تحت جب تک نیا وزیر اعظم حلف نہیں اٹھاتا عمران خان ہی وزیر اعظم رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ اگر عدم اعتماد ہوجاتی ہے تو وزیر اعظم عمران خان صدر کے اختیارات کے تحت کام جاری کریں گے۔ آٹھ یا دس دن جب تک نیا وزیر اعظم حلف نہ اٹھا لے عمران خان وزیر اعظم رہیں گے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دونوں باپ بیٹے پر فرد جرم لگنی تھی وہ مرکز اور صوبے میں امیدوار ہیں۔ عدالتیں 18 فروری کو فرد جرم نہیں لگا سکیں۔ضمیر فروش جماعتوں کے خلاف سیاسی اعلان جنگ کرتا ہوں۔ لڑائی اب گلی محلوں تک پہنچ گئی ہے۔جو پارٹیاں عالمی سازش میں شامل ہیں ان کے خلاف غداری کے مقدمات کرائے جائیں۔ان جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جائے جو غیر ملکی پیسے لے کر سازش کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی حمایت۔ ترین گروپ کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

وزیرداخلہ نےکہا کہ میں اداروں کو کہتا ہوں یہ چوروں کے لیے نمک کی کان ہے۔عمران خان بیٹھے بٹھائے مقبول ہوگیا ہے۔ہم میں بھی بڑی کمزوریاں ہیں۔ ذمہ داری سے کہتا ہوں لوگ ان کے (اپوزیشن کے) چہرے نہیں دیکھنا چاہتے۔ یہ لوگ ملک کی جمہوریت کو نہیں بچا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری۔تین چھٹیاں مل گئیں

مزیدخبریں