وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

Apr 02, 2022 | 15:14:PM

(ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان نے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کا جام کمال خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں سردار اسرار ترین، نوابزادہ خالد مگسی، عارف حسنی، سلیم کھوسو، روبینہ عرفان، حاجی اکبر اسکانی، دنیش کمار اور بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز نے شرکت کی، بی اے کے اراکین نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہر قدم ملکی حالات کے مطابق اٹھایا جائے گا۔
جام کمال خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت ڈیلیور نہیں کرسکی، جلد وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، اس حوالے سے اتحادی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزارت گئی تو شیخ رشید کونسی فیلڈ اپنائیں گے ؟؟اعلان کردیا

مزیدخبریں