تحریک عدم اعتماد ۔۔وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی تبدیل

Apr 02, 2022 | 15:50:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے تحریک انصاف نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکمت عملی تبدیل کرلی،تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی جائیں گے، پی ٹی آئی ارکان عدم اعتماد کے خلاف ووٹ بھی کاسٹ کریں گے،وزیراعظم عمران خان کا خودبھی اسمبلی میں جانے کا امکان ہے ،اس سے قبل وزیر اعظم نے پی ٹی آئی ارکان کواسمبلی میں نہ جانے کا کہا گیا تھا، اسمبلی جانےوالے پی ٹی آئی ارکان کےخلاف63اے کی کارروائی کاخط لکھاگیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد ۔وزیراعظم کا اسمبلیوں سے استعفے کے آپشن پر غور

مزیدخبریں