سکولوں کے اوقات کار میں مزید کمی کا اعلان

Apr 02, 2022 | 15:59:PM
بچوں کی موجیں سکولوں کے اوقات میں مزید کمی
کیپشن: سکولوں کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے سکولوں کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی  نے اوقات کار میں مزید کمی کردی۔

ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے اوقات کار کےمطابق لڑکیوں کا سکول سوا سات بجے لگے گا، چھٹی سوا بارہ بجے ہوگی۔ لڑکوں کا سکول ساڑھے سات بجے لگے گا، چھٹی ساڑھے بارہ بجےہوگی۔

سکینڈ شفٹ میں لڑکیوں کا سکول سوا گیارہ بجے لگیں گے، سوا تین بجے چھٹی ہوگی۔ سکینڈ شفٹ میں لڑکوں کا سکول ساڑھے گیارہ بجے لگیں گے، سوا تین بجے چھٹی ہوگی۔جمعہ کے روزسکینڈ شفٹ میں سکول2 سے5 بجے تک لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری۔تین چھٹیاں مل گئیں

 جمعہ کے روز لڑکیوں کو سوا گیارہ اور لڑکوں کو ساڑھے گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔ ڈبل شفٹ سکول لڑکیوں کا7 بجے لگے گا، چھٹی گیارہ بجے ہوگی۔ ڈبل شفٹ سکول لڑکوں کا سوا سات بجے لگے گا سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے روزے پر چھٹی کا اعلان