(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں مارٹر گولہ پھٹنے سے کم از کم 5 بچے ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق طالبان کے ایک اہلکار نے اطلاع دی ہےکہ ہلمند کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے عبدالباری راشد ہلمندی نے بتایا کہ جمعہ کے روز ضلع مرزہ میں تین سے 12 سال کی عمر کے بچے کھیل رہے تھے جس دوران انہیں یہ مارٹر گولہ ملا۔ اس نے بتایا کہ اچانک یہ اس وقت پھٹ گیا جب بچے اس گیند سمجھ کر کھیل رہے تھے۔ مقامی کونسل کے سابق رکن احمد اللہ نے کہا کہ دو دیگر بچوں کا ضلعی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے روزے پر چھٹی کا اعلان