وزیراعلیٰ پنجاب کا جاتے جاتے بڑا اعلان

Apr 02, 2022 | 17:05:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کا جاتے جاتے بڑا اعلان
کیپشن: عثمان بزدار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کردیا ۔

 وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر سمری کی منظوری دے دی گئی، جلد اطلاق ہوگا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں 158 سال بعد جیل اصلاحات کی گئیں۔ ان کے دور میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کے مثالی اقدامات اور اصلاحات کیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سکولوں کے اوقات کار میں مزید کمی کا اعلان

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہناتھا کہ قیدیوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ جیلوں میں ضروری سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ریکارڈ دورے کئے۔جیل کینٹین پر قیدیوں کو معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی۔ قیدیوں کو اہل خانہ سے رابطے کے لئے ہر جیل میں فون کی تعداد بڑھائی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:ترین گروپ نے حمزہ شہباز کی حمایت کا باضابطہ اعلان کردیا