رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ،اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے لاہور سمیت مختلف شہروں میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس ہوئے،لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے سے متعلق شہادتیں موصول ہو ئی ہے۔ڈی جی مذہبی امور نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیاگیا،لاہور کے علاوہ اسلام آباد اور کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزادنے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں آج پہلا روزہ ہے ۔مولانا عبدالخبیر آزادکاکہناتھا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا، مختلف مقامات سے ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں،لاہور سمیت دیگر مقامات پر ماہ رمضان کا چاند نظر آگیا،ان کا کہناتھا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا یکم رمضان المبارک آج ہو گی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے مہینے کو سب کیلئے مبارک فرمائے ،پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: علیم خان گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا