جہانگیر ترین کو بڑا جھٹکا، 3 ارکان کا چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان 

Apr 02, 2022 | 19:07:PM

(24نیوز)پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، اپوزیشن کی جانب سے حمزہ شہباز جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔
چودھری پرویز الٰہی کی سیاسی حکمت عملی کے باعث ترین گروپ بھی توڑ پھوڑ کا شکار ہو گیااور 3 ارکان نے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور ان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ملاقات کرنے والوں میں سید رفاقت علی گیلانی ، عبد الحئی دستی اور امیر محمد خان شامل، رفاقت علی گیلانی کا کہناتھا کہ چودھری پرویز الٰہی بڑی بھائی ہیں ان کی حمایت کرتا ہوں جبکہ عبدالحئی دستی نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کیلئے چودھری پرویز الٰہی بہترین امیدوارہیں ان کو ووٹ دوں گا،ترین گروپ کے امیر محمد خان نے کہاکہ چودھری پرویز الٰہی کو خود بھی ووٹ دوں گا اور ان کیلئے ترین گروپ کے دوسرے ارکان سے ووٹ بھی مانگوں گا ۔

یہ بھی پڑھیں: کل پہلا روزہ ہو گا یا نہیں؟رمضان المبارک کے چاند سے متعلق بڑی خبر

مزیدخبریں