علیم خان گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا

Apr 02, 2022 | 19:31:PM
علیم خان گروپ، پنجاب کی وزارت اعلیٰ، نامزد حمزہ شہباز، حمایت کا اعلان
کیپشن: علیم خان گروپ ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)علیم خان گروپ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے سیاسی جوڑ توڑعروج پر پہنچ گئی، اپوزیشن کی جانب سے حمزہ شہباز جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوارحمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی علیم خان سے ملاقات کی،علیم خان گروپ کے 10 ارکان صوبائی اسمبلی بھی ملاقات میں موجود تھے ،علیم خان گروپ نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کو بڑا جھٹکا، 3 ارکان کا چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان