(24 نیوز)علیم خان گروپ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے سیاسی جوڑ توڑعروج پر پہنچ گئی، اپوزیشن کی جانب سے حمزہ شہباز جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوارحمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی علیم خان سے ملاقات کی،علیم خان گروپ کے 10 ارکان صوبائی اسمبلی بھی ملاقات میں موجود تھے ،علیم خان گروپ نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کو بڑا جھٹکا، 3 ارکان کا چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان