عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی سازش میں ملوث، دھمکیوں کا جواب دینا ہوگا: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان شکست ماننے کو تیار نہیں ہیں اور اس طرح وہ قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی بھیانک سازش میں ملوث ہیں، عمران خان کو تحریک عدم اعتماد میں شکست کے بعد دھمکیوں کا جواب دینا ہوگا۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میں نے کل بھکاریوں سے متعلق جو بیان دیا تھا وہ پہلی بار نہیں تھا اور یہ بات میں پہلے بھی بیسیوں بار کہہ چکا ہوں لیکن بعض کرم فرماو¿ں نے اس بیان کو ایک ٹوئسٹ دینے کی کوشش کی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے عمران نیازی کی بے ہنگم باتوں سے کوئی سروکار نہیں اور میں دہائیوں سے کہہ رہا ہوں کہ کسی بھی قوم کی آزادی کوئی معنی نہیں رکھتی جو معاشی طور پر آزاد نہ ہو اور ہمیشہ کہا کہ اگر خودمختاری اور آزادی چاہیے تو وہ خود انحصاری کے بغیر ممکن نہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم بدقسمتی سے معاشی حالات میں آزاد نہیں اور ہم نے قرضے لیے لیکن اگر عزت و وقار کے ساتھ زندہ رہنا ہے تو کشکول کو توڑنا ہو گا لیکن یہ کوئی آسان کام نہیں ہمیں مل کر محنت کرنا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ جنگ دوئم میں جاپان اور جرمنی تباہ ہو گئے مگر انہوں نے دن رات محنت کی۔ 2011 میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں پنجاب حکومت نے یو ایس ایڈ سے معذرت کر لی تھی جبکہ عمران خان نے قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور بدترین غربت دی۔
شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کو آئین کے مطابق دفن کریں گے، عمران خان آئین و قانون کے خلاف راستہ اپنارہے ہیں، آزاد قوم کی طرح زندہ رہنا ہے تو ہمیں کشکول کو توڑنا ہوگا، ہمیشہ کہا خود انحصاری نہیں ہوگی تو آزادی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے طرز عمل اور دھمکیوں اور اپنے حواریوں کو اکسا رہے ہیں، عمران خان کو تحریک عدم اعتماد میں شکست کے بعد دھمکیوں کا جواب دینا ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے احترام کیا جانا چاہیے، امید ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے مطابق ووٹ کا حق دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: