افسوسناک خبر, لندن میں نواز شریف پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر لندن میں حملہ، نوجوان نے موبائل فون دے مارا۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ دفتر سے باہر آرہے تھے، اسی دوران ایک نوجوان نے ان کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر ان کے ہمراہ گارڈ نے حملہ آور کو پکڑا اور ہاتھا پائی ہوئی، نوجوان نے موبائل نواز شریف کو مارا مگر وہ گارڈ کو لگ گیا۔ زخمی گارڈ کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے گارڈ کی تصویر شیئر کی اور ایک مختصر کیپشن لکھا'انشااللہ ان کو اب نہیں چھوڑنا۔
انشاءاللّہ ان کو اب نہیں چھوڑنا۔ https://t.co/gSDrhw4sA5
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 2, 2022
یہ بھی پڑھیں: آج افطاری پرانے پاکستان میں ہو گی، کس بڑے نے کہا؟