ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردہلاک

Apr 02, 2022 | 23:03:PM

(24 نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسزنے آپریشن کیا،آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں3 دہشتگرد مارے گئے ،ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمدہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے تحریک انصاف کی ایک اور اہم وکٹ اڑا دی

مزیدخبریں