(24 نیوز )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس ، گھڑی چوری اور اپنی بیٹی کو بیٹی نہ ماننے پر نااہل ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ا اہم رہنما مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران کا ذمہ دار ہے ، جو جو جہاں جہاں اِس فتنہ اور فساد کا سہولت کار ہے وہ قوم کا مجرم ہے ، عمران خان نے نوجوانوں اور عوام سے جھوٹ بولا، فراڈ کیا اور دھوکہ دیا، نالائق نے اپنی حکومتیں خود گرائیں ، جن سہولت کاروں کے تسلیوں پر اسمبلیاں توڑیں، وہ دم توڑ رہے ہیں ، عمران صاحب سہولت کاری آخری دموں پہ ہے، تم ماضی کا حصہ ہوتے جا رہے ہو۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے سہولت کاروں کے کہنے پہ آئین توڑا ، کہتے تھے محسن نقوی نے میری حکومت کے خلاف عالمی سازش کی، اب کہتے ہو وہ تشدد کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات نے باور کرایا کہ پٹرول بم برسانے والے دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے، ملک کو تم جیسے فتنے اور فسادی سے نجات دلا کر دم لیں گے، نوجوان کو تمہارے جیسے شر سے نجات دلائیں گے۔
مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہنا تھا کہ 90 روز میں کرپشن بھی ختم ہونی تھی، 100 دن میں معیشت اور گورننس بھی ٹھیک ہونی تھی ، 200 معاشی ماہرین اور 200 ارب ڈالر بھی باہر سے آنے تھے ، ایک کروڑ نوکری اور 50لاکھ گھر بھی ملنے تھے، تمہارے دھوکے اور فراڈ کا وقت تمام ہو چکا ہے ۔