(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر معروف امریکی گلوکار نک جونس کو بھارتی مداحوں نے گھر داماد بننےکا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس آج کل ممبئی میں موجود ہیں اور ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں، جبکہ گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ا مبانی تقریب میں ایک ساتھ نظر آئیں۔
حال ہی میں گلوکار نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ شیئر کی اس تصویر میں انہیں بالکونی میں کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، عقب میں ممبئی کی عمارتیں نظر آ رہی ہیں، اس تصویر میں انہوں نے کرتہ زیب تن کر رکھا تھا ،تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "انڈیا میں آپکو بہت یاد کر رہا ہوں"۔سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گھر داماد مننے کا مشورہ دے دیا۔
ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "گھر داماد بن جائیں"،جبکہ کئی پرستاروں نے انہیں "جی جو" کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ نک جونس ہمارے قومی "بہنوئی" ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی گلوکارو اداکارہ نک جانس اپنی پہلی بیٹی مالٹی میری کی پیدائش کے بعد پہلی بار بھارت آئے ہیں، جبکہ وہ اپنی اہلیہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ امریکا میں رہتے ہیں۔