مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں زیر حراست 2 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں سی آئی اے سول لائنز پولیس کی زیر حراست 2 ڈاکو ساتھی ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں ، انسپکٹر عمران یوسف کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں میں قدیر احمد اور ناصر حسین شامل ہیں، ملزموں کو نشاندہی کیلئے مناواں کے علاقہ میں لے جایا گیا، اسی دوران ملزموں کے مفرور ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، فائرنگ کی زد میں آکر دونوں زیر حراست ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
انسپکٹر عمران یوسف نے کہا کہ دونوں ملزمان ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے،ملزمان نے چند روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے اے ایس آئی عمران کو بھی زخمی کیا تھا، پولیس کا مزید کہنا تھاکہ ملزموں کے فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔