پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) موجودہ ملکی سیاسی گہما گہمی اور تناؤ سے نمٹنے کیلئے پی ٹی آئی نے جماعتِ اسلامی سے مدد مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، شدت اور تناؤ سے نمٹنے کیلئے جماعتِ اسلامی سے مدد مانگ لی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی PTI کے مرکزی رہنما اسد عمر اور سینٹر اعجاز چوہدری نے لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ میں امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی جہاں انہوں نے امیر جماعتِ اسلامی سے کہا کہ وہ 2014 کی طرح اب بھی اس سیاسی بحران کو ختم کرنے میں کردار ادا کریں اور پہلے کی طرح اب بھی آئین اور قانون کا ساتھ دیں۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو ایک اور وزیرِ اعظم فارغ کر دیا جائے گا: فواد چوہدری
ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر جماعتِ اسلامی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو جواب دیا کہ پہلے آپ کی جماعت ہمیں کوئی گرین سگنل دے پھر ہم بات کر سکتے ہیں، کسی ادارے کی ثالثی سے اچھا ہے کہ سیاسی پارٹیاں مل بیٹھ کر خود مسئلے کا حل نکالیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امیر جماعتِ اسلامی کی اس بات پر پی ٹی رہنماؤں نے جواب دیا کہ وہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اس معاملے پر بات کر کے جواب دیں گے۔