فرنچ فٹبال فیڈریشن کا افطار کیلئے مسلمان کھلاڑیوں کو میچ میں وقفہ نہ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فرنچ فٹبال فیڈریشن نے افطار کیلئے مسلم کھلاڑیوں کو دوران میچ وقفہ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
گزشتہ دنوں انگلش پریمیئر لیگ میں روزے دار مسلمان فٹبالرز کیلئے میچز میں افطار بریک کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس فیصلے کو کافی سراہا گیا تھا تاہم اب فرنچ فٹبال فیڈریشن نے افطار کیلئے مسلم کھلاڑیوں کو دوران میچ وقفہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
French football body tells referees not to pause games for Muslim players, as French national team tells Muslim players not to fast during month of Ramadanhttps://t.co/760uzUjWmC
— DAILY SABAH (@DailySabah) March 31, 2023
فٹبال فیڈریشن نے ریفریز کو ہدایات دی ہیں کہ رمضان کے دوران مسلمان کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کیلئے میچ نہ روکا جائے۔
خیال رہے کہ فرنچ فٹبال فیڈریشن کے تحت کلبز کی لیگ جاری ہے جس میں کئی مسلمان کھلاڑی بھی شریک ہیں۔