صحرا کو حسین وادی میں بدل دینے والا درخت

Apr 02, 2023 | 17:08:PM

This browser does not support the video element.

(امین ڈیپلائی) تھر کے صحرا میں پایا جانے والا دلکش اور حسین درخت روھیڑو جو تھر کے صحرا کو حسین وادی میں تبدیل کرنے میں مثالی کردار ادا کر سکتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق روھیڑو ایک ایسا درخت ہے جو تھر کے صحرا میں پایا جاتا ہے اور یہ بھی صلاحیت رکھتا ہے کہ تھر کے صحرا کو حسین و جمیل وادی میں تبدیل کر دے۔ قابلِ دید، دلکش اور رنگین درخت روھیڑو کے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ پھولوں اور لکڑی کے بھی کئی فوائد ہیں۔

 جھومتے خوبصورت رنگین اور دلکش روھیڑو کے درخت  تھر کے بیاباں میں موسم بہار اور گرما کے درمیان اپنی خصوصی رنگت اور کشش کے ساتھ نمایاں ہوتے ہیں ، یہ منفرد درخت ہر دیکھنے والے کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔اس کے پہول نہایت خوبصورت ہیں اور اس کی لکڑی موسمی اثرات سے خراب بھی نہیں ہوتی۔ 

مزید پڑھیں: سپاہی اعجاز احمد شہید ،دھرتی کی حفاظت کیلئے وطن پر قربان ہوگیا
ایک جانب روھیڑو تھر کے صحرا کی خوبصورتی کو مثالی بناتے ہیں تو دوسری طرف اس کی لکڑی دیمک سمیت سخت موسمی حالات کا بھی باخوبی مقابلہ کرتی ہے ، روھیڑو کی لکڑی کو قیمتی لکڑی کے طور پر مختلف مقاصد میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

روھیڑو کے پھول اور پتے تھر کے  مویشیوں کے لیے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں، اچھی خوراک کے منتظر مویشی اس نایاب درخت کے پھول کافی شوق سے کھاتے ہیں، اس درخت کی افزائش اگر احسن انداز میں کی جائے تو یہ تھر کا چہرہ بدل سکتے ہیں۔

تھر کے باسیوں کا کہنا ہے کہ روھیڑو کے پھول اور لکڑی ہمارا روزگار ہیں اور اس کی لکڑی مظبوط اور پائیدار ہے۔

مزیدخبریں