(ویب ڈیسک )ملت پارک میں سابق ایس پی چودھری فرحت عباس کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، مقتول کو بھابی نے کیوں قتل کروایا اہم وجہ سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں مقتول کی بھابھی بھی ہیں ، اعلیٰ حکام نے انکشاف کیا کہ مقتول اپنی بیوہ بھابھی سے شادی کرنا چاہتا تھا ، لیکن خاتون نے شادی سے انکار کر تے ہوئے عارف نامی شخص سے شادی رچا لی ۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے دوسرے شوہر عارف کے ذریعے اپنے جیٹھ سابق ایس پی فرحت عباس کو قتل کرا دیا، ملزم 2 ہفتوں سے قریبی ہوٹل میں مقیم تھا اور واردات کے بعد علاقہ غیر بھاگ گیا تھا ، پولیس نے موبائل لوکیشن کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا ۔