علی امین گنڈا پور کی اسلحہ لاہور پہنچانے کی کوشش ناکام، ڈرائیور سمیت2 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ساجد بلوچ)پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی اسلحہ ڈیرہ اسماعیل خان سے لاہور پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،ڈرائیور سمیت 2 ملزم گرفتارکرلئے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے پنجاب داخل ہوتے ہی پہلی داخلی چیک پوسٹ پر بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ و کارتوس برآمد کرلیاگیا، بین الصوبائی چیک پوسٹ پر ڈی آئی خان سے آتی تیز رفتار کار کو دوران چیکنگ روکا گیا۔
ڈی پی او بھکر کاکہناتھا کہ ڈرائیور نے بیرئیر توڑ کر گاڑی قتل کی نیت سے پولیس ملازمین پر چڑھادی ، مشکوک گاڑی کا تعاقب کرکے پولیس نفری نے کچھ ہی فاصلہ پر گھیرلیا ،تلاشی پر کار کے خفیہ خانوں سے آہنی صندوق پکڑا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں،وزیراعظم شہبازشریف
ڈی پی او بھکر کاکہناتھا کہ صندوق سے غیر قانونی 22 رائفلیں 222 بور ، 42 میگزین ، 181 کارتوس برآمد ہوا، ڈرائیور محمد رشید سکنہ ڈی آئی خان کو ساتھی اعجاز سکنہ منڈی بہاؤالدین سمیت گرفتارکرلیاگیا۔
دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ اسلحہ پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور کی حفاظت کیلئے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا ،ڈی آئی خان سے اسلحہ کو لاہور منتقل کیا جارہا تھا۔
ڈی پی او محمد نوید کاکہناہے کہ اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہونے کا شبہ ہے ، غیر قانونی اسلحہ کی بھاری مقدار کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 4 اپریل کو چھٹی کا اعلان