(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمداللہ نے آئینی بحران پر کئی سوالات اٹھا دیئے۔
ترجمان پی ڈی ایم کاکہناتھا کہ سوال کیا ہے کہ نوے دن میں انتخابات اگر آئینی تقاضاہے تو بتایا جائے کہ کیا مردم شماری اور حلقہ بندیاں آئینی تقاضا نہیں ہے؟کیا صاف شفاف الیکشن منعقد کرنا آئینی تقاضا نہیں ہے؟کیا قومی سلامتی آئینی تقاضا نہیں ہے؟
حافظ حمد اللہ کاکہناتھا کہ مخصوص لابی کو نوے دن میں الیکشن کا تقاضا دکھائی دیتاہے دیگر آئینی تقاضے جا ئے بھاڑ میں کیا؟دو قسطوں میں انتخابات کرانے سے ملکی نظام کو دولخت کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس کی سماعت کل ہوگی
ان کاکہناتھا کہ اگر مخصوص بینچ آئین کے تحفظ کےلئے ہے تو کیا دیگر ججزآئین سے بغاوت پر زور دے رہے ہیں؟تاثر یہ ہے کہ انصاف کی چاردیواری میں انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ ملک کو سیاسی آئینی اور عدالتی بحران سے نکالنے کا واحد حل فل کورٹ ہے،کیا فل کورٹ کا مطالبہ غیرآئینی غیرقانونی ہے؟اگر نہیں تو پھر تشکیل میں کیا رکاوٹ ہے؟
یہ بھی پڑھیں: ذولفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی,4 اپریل کو سندھ میں چھٹی کا اعلان