(24 نیوز)ساتویں مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات برقرارہیں،سوشل میڈیا کے بعد ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی بھی درست مردم شماری کروانے کیلئے متحرک ہو گئے، عوامی شکایتوں کا جائزہ لینے کے علاقائی دورے شروع کر دیئے۔
ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، علی خورشیدی کاکہناتھا کہ یوسی 11 بلوچ گوٹھ داتا نگر میں اب تک مردم شماری کا آغاز نہیں ہو سکا،مجیب گوٹھ سب ڈویژن اورنگی ٹاو¿ن میں شمار کنندگان اب تک نہیں پہنچے ہیں،شمار کنندگان اب بھی مختلف علاقوں میں نہیں پہنچے ہیں۔
ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کاکہناتھا کہ اس مرتبہ کراچی کی آبادی کو لاپتہ نہیں ہونے دینگے،مردم شماری کے نام پر کی جانے والی سیاسی انجینئرنگ قبول نہیں کرینگے ۔
یہ بھی پڑھیں: 4 اپریل کو چھٹی کا اعلان