(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے آئندہ ماہ ہونے والے عرب لیگ سربراہی اجلاس میں بشارالاسد کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 19 مئی کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہونے والے عرب لیگ سربراہی اجلاس میں شام کے صدر بشار الاسد کو بھی مدعو کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان آئندہ ہفتوں میں شام جائیں گے، دورہ شام میں صدربشارالاسد کو عرب لیگ اجلاس کا دعوت نامہ دیں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بشارالاسد کو عرب لیگ سربراہی اجلاس میں مدعو کرنے کے حوالے سے سعودی اور شامی حکام کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی وزیر خارجہ نے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو شام کی عرب لیگ میں واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی کیلئے مذاکرات جاری ہیں تاہم میں سمجھتا ہوں کہ اس موضوع پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔
واضح رہے کہ شام میں خانہ جنگی، مظاہرین کے خلاف کریک ڈاو¿ن پر شام سےعرب ممالک نے تعلقات منقطع کردیے تھے اور2011 میں شام کی عرب لیگ کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، اسمبلی اجلاس میں بی جے پی رکن غیر اخلاقی فلمیں دیکھتے رہے