گوجرانوالہ؛ جعلی و مضر صحت بیوریجز تیار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی،بھاری مقدار میں مال برآمد

Apr 02, 2023 | 23:12:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)گوجرانوالہ میں جعلی و مضر صحت بیوریجز تیار کرنیوالوں کیخلاف آپریشن،فوڈ سیفٹی ٹیم نے کامونکی میں گھر میں چھپ کر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر 1440 بوتلیں ضبط کرلیں، کارروائی کے دوران 2043 لیٹر بیوریجز، 1000 خالی بوتلیں، فلنگ پلانٹ، گیس سلنڈر، جعلی لیبلز، سویٹنر اور خام مال برآمدہوا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیرانور نے کہاکہ ویجیلینس ٹیم کی خفیہ اطلاع بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی،جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس پر معروف کمپنیوں کے لیبلز لگا کر چھوٹی دکانوں اور شادی ہالز پر سپلائی کئے جاتے تھے۔
 راجہ جہانگیر انورنے کہاکہ مضر صحت غیر معیاری بیوریجز تیار کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا،مضر صحت پلپ، سویٹنر اور کیمیکلز کے استعمال پر یونٹس پر کارروائی کی گئی، ڈی جی فوڈ کاکہناتھا کہ غیر معیاری جوسز اور بیوریجزکا استعمال متعددموذی امراض کا باعث بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،جعلی نوٹیفیکیشن کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ

مزیدخبریں