مریم نواز کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر غور

Apr 02, 2024 | 00:27:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد) پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ق اور دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی،اجلاس میں سینٹ کے الیکشن کی حکمت عملی پر غور،الیکشن کا طریقہ کار بیان کیا گیا۔
 پیپلز پارٹی کے طرف سے خاتون امیدوار کو خیر سگالی کے طور دستبردار ہونے کو سراہا گیا ،ارکان اسمبلی نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں،اس موقع پر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سب  کی وزیر اعلیٰ ہوں،ساتھ مل کر چلیں گے،ہمارا عزم پورے پنجاب کی ترقی ہے،کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا ۔
 علی حیدر گیلانی نے کہاکہ ہماری خاتون امیدوار دستبردار ہوچکی ہیں،بشری بٹ اور انوشے رحمان کو ووٹ دینگے۔غضنفر عباس چھیینہ نے کہاکہ آئی پی پی مسلم لیگ ن کے امیدوار وں کو ووٹ دے گی، محمد اورنگزیب نے کہاکہ سینٹ کے لئے  حمایت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

لیگی رہنما مصدق ملک نے کہاکہ ہر کامیابی کا سہرا قائد نواز شریف کے سر ہے۔بشریٰ انجم کا کہناتھا کہ میں آپ سب کی سینیٹ میں آواز بنو گی۔ انوشے رحمان نے کہاکہ اعتماد کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اجلاس میں سینٹ امیدوار محمد اورنگزیب ، مصدق ملک، خلیل طاہر سندھو بشری انجم بٹ،انوشہ رحمان۔سینیر منسٹر مریم اور رنگ زیب،اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: