کینسر اور ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچنے کامزیدار طریقہ

Apr 02, 2024 | 08:52:AM

(ویب ڈیسک)یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے کہ کینسر اور ٹائپ 2 ذیابیطس جیسی جان لیوا بیماریوں سے خود کو بچانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے مچھلی کھانے کو عادت بنائیں۔

 مچھلی پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ ہے، جو صحت مند وزن کو برقرار رکھنے، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ مچھلی کھانے سے لوگوں کو صحت مند رہنے میں مدد ملتی ہے، تحقیق کے مطابق ہفتے میں دو بار مچھلی کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرے کو 15 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ 42 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر مچھلی کا زیادہ استعمال کیا جائے تو ذیابیطس اور کینسر کے لاکھوں کیسز سے بچا جا سکتا ہے،محققین نے بتایا ہےکہ مچھلی کھانے سے ذیابیطس اور بعض قسم کے کینسر ہونے کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوتا ہے جب کہ معیار زندگی بھی بہتر ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غذا کے ذریعے بیماریوں سے بچاؤ بہت بہتر اور کم خرچ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کے کپتان نے تنگ آ کر بالآخر اپنا نام تبدیل کر لیا

اس سے قبل دسمبر 2023 میں جرنل سرکولیشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ جن لوگوں کے قریبی رشتہ دار دل کی بیماری میں مبتلا ہیں وہ زیادہ کثرت سے مچھلی کھانے سے دل کی بیماری کا خطرہ کم کر سکتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج بتاتے ہیں کہ مچھلی کھانے سے دل کی بیماری کی خاندانی تاریخ کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ دل کی بیماری بھی کسی حد تک موروثی ہوتی ہے تاہم جینز کے ساتھ طرز زندگی کے عوامل بھی کردار ادا کرتے ہیں۔

مزیدخبریں