بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت

Apr 02, 2024 | 09:19:AM

 (24 نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان  اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

خیال رہے کہ مجموعی طور پر 10 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ اور 5 پر جرح مکمل ہو چکی ہے جبکہ کیس میں آج مزید گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی۔ 
 

مزیدخبریں