(شاہ زیب حسین)کراچی کے علاقےڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے میں3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف راؤ کا کہنا ہےکہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا بلدیہ7نمبر کے قریب موٹرسائیکل لفٹرز سے مقابلہ ہوا ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان سے 2 پستول، موٹر سائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ،ملزمان نے ڈیفینس،کلفٹن کے بنگلوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا جبکہ گرفتار ملزمان میں جلیل احمد،وسیم اور حبیب احمد شامل ہیں۔
ملزم فیصل سبحانی سے چوری کی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ،گرفتار ملزم کاریں چوری کی وارداتوں میں مطلوب ہے جبکہ ملزم فیصل سبحانی کی وارداتوں کی ویڈیو بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سینیٹر کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟نشستوں کی تقسیم کا فارمولا کیا ہے؟
دوسری جانب ایس ایس پی ویسٹ عبدالحفیظ بگٹی کے مطابق منگھوپیر،آرزومحمد گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن ہوا،آپریشن جرائم پیشہ وار افراد کی تلاش میں کیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے تلاشی لی گئی،مشتبہ افراد کے شناختی کوائف چیک اور غیر ملکی تارکین وطن کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا،قائدآباد، داؤد چورنگی کے قریب اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائی بھی کی گئی، جس سے ڈیفنس سے چوری ہونے والی ڈبل کیبن گاڑی برآمد ہوئی ،کارروائی کے دوران گاڑی چوری کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے جبکہ متاثرہ شہری نے گاڑی واپس ملنے پر پولیس سے شکریہ کا اظہار کیا ۔