روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اشرف خان)روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے منفی رجحان رہا۔
انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277.94 روپے سے کم ہوکر 277.80 روپے پر آگیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ طے ہونے کے بعد سے روپے کی قدر میں بہتری ہورہی ہے ،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے 1.10 ارب ڈالر ملنے کے بعد روپے کی قدر میں مزید بہتری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشخبری سنا دی
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے منفی رجحان جاری ، 100 انڈیکس میں 198 پوانٹس کی کمی ہوئی،100 انڈیکس 66ہزار 597 کی سطح پر پہنچ گیا۔