مارچ کے مہینے میں ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مطابق مارچ میں ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی دیکھی گئی۔
مارچ کے مہینے میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1.3 ارب ڈالر رہا،اپٹما کے مطابق مارچ کی ٹیکسٹائل برآمدات فروری کے مقابلے 7.8 فیصد کم رہیں، مارچ 2024 کی ٹیکسٹائل برآمدات اپریل 2023 کے بعد کم ترین ہیں۔
اپٹما کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں ٹیکسٹائل برآمدات 12.4 ارب ڈالر رہیں۔
رواں مالی سال کے 9 مہینوں کی ٹیکسٹائل برآمدات پچھلے سال کےابتدائی 9 مہینوں سے0.3 فیصدکم ہیں۔