کولیگ نے چھٹیوں پر جانے والی حاملہ خاتون کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت شرما جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کس پر یقین کریں کس پر نہیں،چین میں شہری خاتون نے دفتر میں کام کے دباؤ سے بچنے کیلئے میٹرنٹی لیو پر جانے والی ساتھی حاملہ خاتون کے پانی میں زہر ملا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے ساتھ کام کرنے والی ایک حاملہ کولیگ کے پانی میں زہر ملا کر اس کا حمل ختم کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ چھٹیوں پر نہ جا سکے اور وہ دفتری کام کا بوجھ اکیلے برداشت نہ کرے،دونوں خواتین صوبہ ہوبائی میں ایک سرکاری ادارے میں کام کرتی ہیں۔
سارا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ خاتون نے محسوس کیا کہ ان کا پینے کا پانی عجیب غریب ذائقہ رکھتا ہے، انہوں نے دوسرے ساتھیوں سے اس بات تذکرہ کیا جس پر کولیگ نے مذاقاً کہا کہ شاید دفتر میں کوئی اسے زہر دینے کی کوشش کر رہا ہے یہ سننا تھا اور خاتون نے معاملے کی تہہ تک پہنچے کا فیصلہ کرلیا۔
انہوں نے اپنے ٹیبلٹ کا استعمال کیا اور اپنی میز اور اس کے قریب آنے والے ہر شخص کی ویڈیو ریکارڈ کی، آخر کار انہوں نے اپنی ایک ساتھی کو اس حرکت میں پکڑ لیا جب وہ پانی کی بوتل میں پاؤڈر جیسا مادہ ڈال کررہی تھی۔
متاثرہ خاتون نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : کیلیفورنیا میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم ، 2لاکھ سکھوں نے ووٹ ڈالا