(ویب ڈیسک)یوٹیوب چینل "سِسٹرولوجی" سے شہرت حاصل کرنے والی اقراء کنول نے وی لاگنگ کو خیر باد کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا۔
پاکستانی معروف یوٹیوبر اقراء کنول نے "سِسٹرولوجی" کے نام سے اپنے مشہور یوٹیوب چینل کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے,حال ہی میں یوٹیوبر نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ یہ اِن کا آخری وی لاگ ہے۔
اسٹوری شئیر کرنے کے بعد ہی یوٹیوبر نے اپنا آخری وی لاگ بھی اپلوڈ کردیا جس نے ویڈیوز میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا,وی لاگ میں اقراء کنول اپنے فیصلے سے والدہ اور بہنوں کو آگاہ کرتی ہوئی نظر آئیں۔
اقراء کے اس اچانک فیصلے نے ایک طرف جہاں فیملی ممبران کو پریشان کردیا وہیں دوسری جانب مداح بھی سکتے میں چلے گئے۔
اقراء نے وی لاگ میں بتایا کہ وہ شادی کے بعد گھریلو ذمہ داریوں اور اپنی صحت کے باعث ایسا کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اذان نے غیر مسلم گلوکار کی زندگی بدل کے رکھ دی
وی لاگ کے آخر میں اقراء کنول کی ایک بہن کو اچانک سے یاد آتا ہے کہ آج یکم اپریل ہے اور اقراء ہم سب کو "فول" بنا رہی ہیں۔
وی لاگ کے آخر میں اقراء کنول کے شوہر اریب پرویز کو بھی یہ اعتراف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے یہ مذاق اقراء کے کہنے پر کیا ، اس میں اُن کا کوئی قصور نہیں ہے۔