گرینڈ اپوزیشن الائنس کی تشکیل کیلئے اجلاس، کس کس جماعت کے سربراہان نے شرکت کی ؟ جانیے

Apr 02, 2024 | 19:30:PM

This browser does not support the video element.

(طیب سیف)  عام انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد پاکستان میں اتحادی حکومت تشکیل پا چکی ہے جبکہ اب گرینڈ اپوزیشن الائنس  بننے جا رہا ہے جس کیلئے 5 جماعتوں کے سربراہوں پر مشتمل پہلا اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق عمر ایوب کے اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے پر غور شروع کیا گیا ہے جس کیلئے  اہم اجلاس  بلایا گیا جس میں چئیرمین پی ٹی آئی گوہر خان،قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ، پی کے میپ کے سربراہ محمود اچکزئی، اختر مینگل ، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس ،اسد قیصر ،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  شریک ہوئے، اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کی تشکیل سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف کا عدلیہ ،مقتدر حلقوں سے سخت سوال ؟

  

مزیدخبریں