تیز ہواؤں کے بعدبادل بھی خوب برسیں گے ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج رات اور آئندہ روز بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گاجبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،بدھ کے روزموسم کی صورتحال کی بات کریں تو اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخواکے بیشتر با لائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر،سوات، شانگلہ ، کوہستان، بونیر،مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، کرم، با جوڑ اور خیبر میں جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔ تا ہم با لا ئی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، میانوالی، خوشاب اور گردونواح میں جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
بلوچستان کی بات کریں تو بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا،تاہم جنوبی اضلاع میں گر د آلود ہوائیں چلنے کا امکان،صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ، تاہم جنوبی اضلاع میں گر د آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ظاہر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسٹیبلشمنٹ کیخلاف خط، خواجہ آصف نے عدلیہ سے سخت سوال پوچھ لیا