(24 نیوز) خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر الیکشن کمیشن نے الیکشن ملتوی کردیا، خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی درخواست پر الیکشن ملتوی کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں پر الیکشن آج ہونا تھا، الیکشن کمیشن کا علمہ 8بجے صبح اسمبلی پہنچا تو ہال کے دروازے بند تھے جس بعد میں کھول دیا گیا، سینیٹ کے انتخابات کے لیے مقررہ آر او نے اسمبلی ہال میں پولنگ کے لیے بولنگ بوتھ قائم کئے حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو اسمبلی ہال میں بلایا گیا جس پر اپوزیشن جماعتوں کے 25ارکان نے آر او کو درخواست لکھ کردی کہ اسپیکر نے ان سے تاحال حلف نہیں لیا گیا، الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کو ہماری حلف برداری سے مشروط کیا تھا اس لیے سینیٹ الیکشن کو ملتوی کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات، پنجاب اسمبلی کی اکلوتی اقلیتی نشست کا بھی فیصلہ ہو گیا، کامیابی کس کا مقدر بنی؟
درخواست آر او نے چیف الیکشن کمشنر کو بھجوائی جس الیکشن ملتوی کر نے کا اعلان کیا گیا، الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 (3)اور الیکشن ایکٹ کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کیے گئے، یہ فیصلہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان سے حلف نہ لینے پرکیا, الیکشن کمیشن نو منتخب ارکان کے پی اسمبلی کے حلف تک انتخابات روک دئیے ہیں۔