بھاری معاوضے کیلئے مشہور مچل سٹارک کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو مہنگے پڑگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )انڈین پریمیئر لیگ میں سب سے مہنگے بکنے والے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک رنز دینے کے اعتبار سے بھی سب سے مہنگے ثابت ہو رہے ہیں ۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سٹارک کو 44 لاکھ 30 ہزار آسٹریلوی ڈالرز میں خریدا، ان کی ایک بال کا معاضہ 13 ہزار ڈالرز سے زائد بنتا ہے لیکن اب تک 2 میچز میں وہ 100رنز دے چکے ہیں اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی ،مچل سٹارک نے گزشتہ برس بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور فائنل میں بھارتی بلے بازوں کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا ، یہی وجہ ہے شائد کہ موجودہ آئی پی ایل آکشن میں وہ سب سے مہنگے کھلاڑی بنے، انہیں 24 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپوں میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے خریدا۔
اگر صرف آسٹریلوی ڈالرز میں حساب لگایا جائے تو ان کی ایک گیند کا معاضہ 13 ہزار سے زائد آسٹریلوی ڈالرز بنتا ہے تاہم آئی پی ایل میں ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔انہوں نے اب تک دو میچز میں 100 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے، اس طرح وہ رنز دینے کے اعتبار سے بھی آئی پی ایل کے اب تک سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان نے فوکل پرسنز کی ٹیم تبدیل کر دی ،شیر افضل مروت کو عید سے قبل بڑا سرپرائز مل گیا