(24 نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پی سی بی نے روٹیشن پالیسی اپنانے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت شاہین آفریدی سمیت بعض کھلاڑی کچھ میچز میں آرام کرینگے۔
ذرائع کے مطابق روٹیشن پالیسی کے تحت فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت کچھ کھلاڑی تمام میچز میں شرکت نہیں کریں گے، سلیکشن کمیٹی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے اس حوالے سے مشاورت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لابنگ کے الزامات، شاہد آفریدی نے آخر کار خاموشی توڑ دی
واضح رہے کہ رواں ماہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ رہی ہے اور سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔ذرائع کے مطابق 5 میچز کی سیریز کے لیے 17 سے 18 کھلاڑیوں کا اعلان جلد کیا جائے گا، ان ہی میں سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان ہو گا۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے سکواڈز کے اعلان کی ڈیڈ لائن یکم مئی ہے اور 25 مئی تک سکواڈز میں تبدیلی کی جا سکے گی اس کے بعد آئی سی سی کی اجازت درکار ہو گی۔