سابق بھارٹی کپتان دھونی کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم اعزاز

Apr 02, 2024 | 22:15:PM

(24 نیوز) سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کے پیچھے 300 شکار کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے۔

بھارت کے سابق کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، وہ ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کے پیچھے 300 شکار کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ اتوار کو آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کے پرتھوی شا کا کیچ پکڑ کر سر انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی روٹیشن پالیسی، کون کونسے کھلاڑی نیوزی لینڈ کیخلاف آرام کریں گے؟

دھونی نے اپنے 300 شکار 367 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں مکمل کیے، اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستان کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا ہے جنہوں نے 281 اننگز میں 274 شکار کیے۔

مزیدخبریں