پی ٹی آئی کیجانب سے تشکیل دیئے گئے الائنس کی سربراہی کس کو سونپی جائے گی؟ فیصلہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومتی مشکلات میں اضافے کے لئے پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے تشکیل دیئے گئے گرینڈ الائنس کے سربراہ کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی کو سونپ جائے گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تشکیل دی گئی اتحادی جماعت ’گرینڈ الائنس‘ کی سربراہی محمود خان اچکزئی کو سونپی جائے گی، الائنس میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے محمود خان اچکزئی سربراہ ہونگے، الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی 3 دن تک مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرینگے اور مولانا فضل الرحمان کو الائنس میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی جائے گی، مولانا فضل الرحمان پہلے سے ہی حکومت کے خلاف جانے کی کال دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے فوکل پرسنز کی ٹیم تبدیل کر دی، شیر افضل مروت کو عید سے قبل بڑا سرپرائز مل گیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرے گی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ساتھ چلیں گے، مزید براں جماعت اسلامی کو بھی الائنس میں بڑا عہدہ ملنے کے امکانات ہے۔