اسرائیلی پارلیمنٹ نے الجزیرہ ٹی وی پر پابندی کا قانون منظورکرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسرائیلی پارلیمنٹ نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کو اسرائیل میں بند کرنےکا قانون منظورکرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت حکومت سکیورٹی صورتحال کے تحت غیر ملکی نشریاتی اداروں کو بند کرنےکا اختیار رکھتی ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ الجزیرہ اب اسرائیل میں نشر نہیں کیا جائےگا، نئے قانون کے مطابق فوری کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: جہیز میں ٹویوٹا فارچیونر گاڑی نہ لانے پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کردیا
اسرائیلی وزیراعظم طویل عرصے سے اسرائیل مخالف ہونےکا الزام لگاتے ہوئے الجزیرہ کی نشریات بند کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران الجزیرہ کے متعدد صحافی اور ان کے اہلخانہ شہید ہوچکے ہیں، گزشتہ سال 25 اکتوبر کو ایک فضائی حملے میں غزہ کے بیورو چیف کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی، پوتا اور 8 دیگر رشتہ دار شہید ہوگئے تھے۔