(24نیوز)کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل کر دی گئی۔
موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، حکام کی جانب سے معطلی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
چند روز قبل بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جبکہ مارچ میں دہشت گردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر حملہ بھی کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ کےمعروف اداکار ویل کلمر چل بسے
دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سبب صوبے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اورمسافر گاڑیوں کے رات کے اوقات میں سفر کرنے پر پابندی بھی عائد ہے۔