نیوزی لینڈ سے دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، کپتان محمد رضوان کا اہم بیان

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)نیوزی لینڈ سے دوسرے ون ڈے میچ میں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا اہم بیان سامنے آ گیا۔
دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہاکہ کچھ عرصے میں ہم میچ کے اہم موقعوں کو ضائع کررہے ہیں،ہم بولنگ اور بیٹنگ کے پہلے 10اوورز میں اچھے نہیں رہے۔
کپتان قومی کرکٹر ٹیم کاکہناتھا کہ آج ہماری ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی،ہمارے بولرز سوئنگ نہ کر سکے، کیوی بولرز نے اچھی بولنگ کی،ان کاکہناتھا کہ یہاں کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں مگر یہ کوئی معذرت نہیں۔
محمد رضوان کا مزید کہناتھا کہ مچل ہے نے عمدہ بیٹنگ کی،میچ میں ہماری کارکردگی مایوس کن رہی،فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے بہترین بیٹنگ کی۔